۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

حوزہ خصوصی/آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: الیکشن مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے اور اس کی پیروی کرنا ضروری ہے

حوزہ" نیوز ایجنسی، حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی کا کہنا تھاکہ پاکستان الیکشن کے حوالے سے ہم یہاں دور سے قطعی فیصلہ نہیں دے سکتےلیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین افراد نے الیکشن میں شرکت کی کامیاب ہوئے ہیں ۔

 

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال:

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا  ضروری ہے؟ 

با احترام و اکرام

حوزات علمیہ کی آفیشل نیوز ایجینسی.

Www.hawzahnews.com

 

جواب آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی:

ہم یہاں دور سے کوئی قطعی فیصلہ نہیں دے سکتے لیکن تجربہ بتاتا ہے کہ جب بھی متدین اور امور کو سمجھنے والے افراد نے انتخابات میں شرکت کی ہے اور کامیاب ہوئے ہیں اتنا ہی فائدہ اٹھاتے ہیں 
اس کے علاوہ اس مسئلے میں پاکستان کے علما کی نظر معتبر ہے اور اس کی پیروی کرنا ضروری ہے 
حضرت امام (خمینی) فرمایا کرتے تھے کہ تمام انتخابات میں حاضر رہو۔

دفتر آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی

 

نوٹ: حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری اور پاکستان کے مختلف علماء کرام پاکستانی شیعوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں۔

 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .